Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

‘پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں مزید بڑھیں گی’

شوکت ترین نے کہا کہ یہ مہنگائی اور روپیہ جو گر رہا ہے یہ تو ظاہر ہے کہ مارکیٹ اور عوام کو حکومت پر اعتبار نہیں ہے
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 04:52pm
کراچی: سابق وفاقی وزیر شوکت ترین پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز فیسبک
کراچی: سابق وفاقی وزیر شوکت ترین پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز فیسبک

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈالر کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، عالمی مارکیٹ میں تیل 107 ڈالر فی بیرل پر چلا گیا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑاغرق کردیا، حکومت فوری طورپرعام انتخابات کا اعلان کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے آج اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے، وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی ہے۔۔ آپ نے کہا سے کی ہے یہ تو ہم کر کے گئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ مہنگائی اور روپیہ جو گر رہا ہے یہ تو ظاہر ہے کہ مارکیٹ اور عوام کو آپ پر اعتبار نہیں ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے جو کہ جنرل الیکشن کا اعلان ہے جو آپ کو فوری کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو سیاسی و معاشی صورتحال کی سنگینی سے نکالنا چاہیے، آئی ایم ایف اگست میں یا ستمبر میں پیسے دے گا اور اس وقت ہمارے روپے پر جو بوجھ ہے وہ اس لیے ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ریزورس نہیں کہ اگر آپ ریلیز کرنا شروع کریں گے تو کچھ دنوں میں تو ڈالر ختم ہوجائیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل چورن بیچنا بند کریں کیونکہ عوام تنگ آچکے ہیں، ملک میں مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آنےوالا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرعام انتخابات کا اعلان کرے، موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑاغرق کردیا۔

pti

economic crisis

Shaukat Tarin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div