Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر داخلہ کوعدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دینے کی استدعا کی گئی
شائع 19 جولائ 2022 03:39pm
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کے خلاف مبینہ طور پر پانچ اراکینِ اسمبلی کو غائب کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی: فوٹو (رائٹرز)
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کے خلاف مبینہ طور پر پانچ اراکینِ اسمبلی کو غائب کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی: فوٹو (رائٹرز)

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مبینہ طور پر پانچ اراکینِ اسمبلی کو غائب کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر داخلہ کوعدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

دائر درخواست میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Supreme Court

Rana Sanaullah

petition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div