صوبائی وزیر اویس لغاری وزارت سے مستعفی ہوگئے

لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے
شائع 11 جولائ 2022 09:56pm
مسلم لیگ ن کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔ فوٹو — فائل
مسلم لیگ ن کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔ فوٹو — فائل

پنجاب کے وزیر اویس لغاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اویس لغاری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بجھوا دیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ وہ ملک اور پاکستان مسلم لیگ ن کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

PMLN

Provincial Minister

punjab by election