Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ اسمبلی: سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل ہوگی

کراچی: سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل 6 جولائی کو ہو گی۔ اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور...
شائع 05 جولائ 2022 06:53pm
سندھ اسمبلی پولنگ میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی: فوٹو: (فائل)
سندھ اسمبلی پولنگ میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی: فوٹو: (فائل)

کراچی: سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل 6 جولائی کو ہو گی۔

اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اسمبلی کو پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، سندھ اسمبلی پولنگ میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو جبکہ تحریک انصاف کے نور الحق قریشی امیدوار ہیں۔

ارکان سندھ اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 99 ووٹرز ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 30 ووٹرز ہیں۔

دوسری جانب اسمبلی تحریک انصاف کے چار ارکان منحرف ہو چکے ہیں، ایم کیو ایم کے 21 ارکان، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی 3 اور ایم ایم اے کا ایک رکن ہے۔

pti

PPP

Sindh Assembly

Polling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div