شعیب اختر کی کلاک ٹاور سے خانہ کعبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خانہ کعبہ جہاں سے شعیب اختر نے ویڈیو بنائی اس جگہ کو کیا کہا جاتا ہے
شائع 04 جولائ 2022 10:22am
شعیب اختر نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی ـــ ٹوئٹرتصویر
شعیب اختر نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی ـــ ٹوئٹرتصویر

فاسٹ بولر شعیب اختر بطور سرکاری مہمان فریضہ حج کی ادائیگی کرنے کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

اسی دوران انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکہ کلاک ٹاور کی بائی منزل منظر پر موجود ہیں۔

تاہم شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ “مکہ کلاک ٹاور کی چوٹی سے خانہ کعبہ کا منظرسبحان اللہ “۔

خیال رہے جہاں سے ویڈیو بنائی گئی ہے وہ مکہ رائل کلاک ٹاور کمپلیکس ہے جسے “ابراج البیت ٹاورز” بھی کہا جاتا ہے۔

تاہم مذکورہ ٹاورمکہ میں مسجد الحرام کے قریب واقع ہے جس کی کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2012 میں مکمل ہوئی تھی۔

واضح رہے اس وقت فاسٹ بولرشعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Shoaib Akhtar

Makkah

Hajj 2022

Pakistani Hajj Pilgrims