کہوٹہ کے نواحی جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی

اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 10:35pm
شہر میں تیز ہوا سے آگ کے پھلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
شہر میں تیز ہوا سے آگ کے پھلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

راولپنڈی ڈویژن میں کہوٹہ کے جنگل میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں کہوٹہ کے جنگل میں لگی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن اس کے باوجود محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے نہ پہنچ سکیں۔

آگ کہوٹہ کے علاقے دیوان گڑھ کے جنگل میں لگی ہے جہاں اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ شہر میں تیز ہوا سے آگ کے پھلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی کہوٹہ کے جنگلات کو آگ اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جسے ریسکیو عملے کی جانب سے قابو پا لیا گیا تھا۔

Rescue

forest fire