Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پاکستان اپنے جوانوں کے خون کی قربانی کی بدولت محفوظ ہے: آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں، جوقومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں، کوئی قومی یا ملک اپنےشہدا کی قربانی کا صلہ پیش نہیں کرسکتی۔
شائع 18 مئ 2022 11:02pm
فوج ہی ہےجو پاکستان کے ہر چپے ہر جگہ آپ کو ملے گی۔  فوٹو — آئی ایس پی آر
فوج ہی ہےجو پاکستان کے ہر چپے ہر جگہ آپ کو ملے گی۔ فوٹو — آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے جوانوں کے خون کی قربانی کی بدولت محفوظ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں شہدا اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جو آج محفوظ ہے جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں، جوقومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں، کوئی قومی یا ملک اپنےشہدا کی قربانی کا صلہ پیش نہیں کرسکتی، اسی لئے ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کریں اور کوئی بھی دیکھ بھال و مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ فوج ہی ہےجو پاکستان کے ہر چپے ہر جگہ آپ کو ملے گی، کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے، دنیا کہتی ہے یہ واحد فوج ہے جس نےدہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے، شہدا کے ورثا کو یقین دلاتا ہوں آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کئی جگہ ہیضہ پھیلا ہوا ہے کیونکہ وہاں پانی کی کمی ہے، فوج وہاں بھی صاف پانی مہیا کرکے عوام کی خدمت کر رہی ہے جس پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔

COAS

pakistan army

GHQ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div