Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

دنیا سے لڑائی لڑسکتے ہیں سپُر پاور سے نہیں: خورشید شاہ

عمران خان نے انتشار پھیلایا ہے، دنیا سے لڑائی لڑسکتے ہیں سپر پاور سے نہیں کیونکہ ہم یوکرین سے زیادہ کمزور ہیں۔
شائع 16 مئ 2022 11:46pm
نیا آرمی چیف سینئر موسٹ ہونا چاہیئے، بعد میں ہم قانون سازی کرسکتے ہیں۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
نیا آرمی چیف سینئر موسٹ ہونا چاہیئے، بعد میں ہم قانون سازی کرسکتے ہیں۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کہا کہنا ہے کہ ہم دنیا سے لڑائی لڑ سکتے ہیں لیکن سپُر پاور سے نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امپورٹڈ کہنے والے خود امپورٹڈ ہیں، کچھ لوگ بندریا کے ناچ پر تماشہ دیکھتے ہیں، ہم وقت سے پہلے الیکشن کرائیں گے، عمران خان نے انتشار پھیلایا ہے، دنیا سے لڑائی لڑسکتے ہیں سپر پاور سے نہیں کیونکہ ہم یوکرین سے زیادہ کمزور ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو تباہی ہوجاتی، ملک میں کبھی بھی شفاف الیکشن نہیں ہوتا، اس نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی جھوٹ بولا، 8 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بننے کے لئے 3 سال چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا آرمی چیف سینئر موسٹ ہونا چاہیئے، بعد میں ہم قانون سازی کرسکتے ہیں، ابھی تو ہم موسٹ سینئر کو آرمی چیف بناسکتے ہیں، صدر کی یہی حالت رہی تو مواخذہ ہوجائے گا، ان کے لئے 288 ارکان کی حمایت بھی لے سکتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ہو الیکشن میں جانا چاہیئے، ملک کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے، عمران خان ذوالفقار بھٹو یا بینظیر بھٹو بننے کی کوشش کررہا ہے، وہ ان کی طرح نہیں تھے، مران خان نے کونسا کارنامہ انجام دیا ہے جو عوام اس کے لئے مریں۔

ملک میں موجودہ آبی صورتحال پر پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر بد دیانتی سے وفاق کو خطرہ ہے، چشمہ سے 74 ہزار کیوسک پانی سندھ جاتا ہے جو سندھ پہنچتے پہنچتے 41 ہزار کیوسک رہ جاتا ہے، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خالد مگسی کی سربراہی میں ٹیم بنائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کہاں غائب ہو رہا ہے اس کی رپورٹ جلد آجائے گی جس میں معلوم ہوجائے گا کہ 20 ہزار کیوسک پانی کہاں جارہا ہے، پنجاب کے بھی بہت سے علاقوں میں پینے کا پانی نہیں ہے جب کہ کوٹری کو 5 ہزار پانی جارہا تھا لیکن کل سے 13 ہزار ہوگیا ہے۔

Election

PPP

Aaj News program

khursheed shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div