کراچی میں مختلف واقعات و حادثات میں 10 افراد زخمی
کراچی: کراچی میں عید کے دوسرے روز مختلف واقعات و حادثات میں 10...
کراچی: کراچی میں عید کے دوسرے روز مختلف واقعات و حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز (عید کے دوسرے روز) پوائزن گیس اور جھلسنے کے واقعات میں 8 بچے اور دو عورتیں زخمی ہوگئی ہیں۔
چھیپا ذرائع نے آج نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ گذشتہ روز کے دوران ایک بچہ مشین میں ہاتھ آنے ، دو پوائزن گیس ، تین جھلسنے جانے کے سمیت مختلف واقعات میں 8 بچےاور ایک 26 سالہ لڑکی زخمی ہوگئے ، جن میں سے 3 کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال لے جایا گیا۔
جبکہ ٹائم نیوز کے مطابق ، عید کے پہلے روز شہر میں مختلف واقعات اور حادثات میں 9 افراد ہلاک, 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔
karachi
Accidents
incident
مزید پڑھیں
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.