کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

ماہ صیام کے بعد عیدالفطر کا تہوار مسلم کمیو نٹی کیلئے بہت اہم ہوتاہے، تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد، جسٹن ٹروڈو
شائع 02 مئ 2022 12:24pm

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

کینڈین وزیراعظم نے کہا کہ ماہ صیام کے بعد عیدالفطر کا تہوار مسلم کمیو نٹی کیلئے بہت اہم ہوتاہے، تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد، کینیڈین ثقافت اورترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑاحصہ ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Ottawa

Justin Trudeau

Canadian pm

Muslim Community

congratulation

Eidul Fitr