الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور ورکرز کنویشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 11:44am

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن کیخلاف بیان بازی سابق وزیراعظم عمران خان کو مہنگی پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمراسے مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حلیم عادل شیخ،خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا ہے۔

ECP

اسلام آباد

imran khan

take notice