کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

کراچی میں مرغی کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت 700 روپے کلو طلب کی جارہی ہے۔
شائع 24 اپريل 2022 02:10pm
کراچی میں  ران اور بازو کی قیمت 460روپے ہے ــــ فوٹو فائل
کراچی میں ران اور بازو کی قیمت 460روپے ہے ــــ فوٹو فائل

کراچی میں مختلف دکانوں پر مرغی کے گوشت کی الگ الگ قیمت وصول کی جارہی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ دکانوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی فہرست بھی موجود نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خور من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کا جو دل چاہتا ہے قیمت مانگتا ہے۔

تاہم مرغی فروش بھی پرائس لسٹ نہ ہونے کا اقرار کررہے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ چوزہ اور خوراک کی قیمتیں بڑھنے کے باعث چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

بازار میں ران اور بازو کی قیمت 460روپے، گولڈن 500روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت 700 روپے کلو طلب کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

karachi