گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان

آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کروں گا، گورنر کے عہدے پر رہنا ہے یا نہیں فیصلہ کمیٹی کرے گی، گورنر پنجاب
شائع 10 اپريل 2022 01:28pm

لاہور:عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

لاہورمیں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفرار چیمہ نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کروں گا، گورنر کے عہدے پر رہنا ہے یا نہیں فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

عمرسرفراز چیمہ نے مزیدکہا کہ عہدوں کی خواہش نہیں اب عزت سے رہنا ہے، عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہوگا۔

imran khan

lahore

governor punjab

no confidence motion

umer sarfaraz cheema