وزیراعظم اور یوکرینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ذرائع کے مطابق رابطے میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے مغربی ملک میں جاری عسکری تنازعات پر افسوس کا اظہارا بھی کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2022 11:21pm
وزیراعظم عمران خان اور یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم عمران خان اور یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطے میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے مغربی ملک میں جاری عسکری تنازعات پر افسوس کا اظہارا بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس روس اور یوکرین کے مباین جاری جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

Ukraine

pakisan