Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے: ذرائع

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے اپنی...
شائع 05 مارچ 2022 08:40pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ندیم افضل چن لاہور میں پیپلزپارٹی پارٹی کے جلسے میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے جہاں وہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ندیم افضل چن نے گزشتہ سال جنوری میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اختلافات پر وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے اپنا عہدہ چھوڑنے کی ایک بڑی وجہ وزیر اعظم عمران خان کا مچھ قتل عام کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے میں تقریباً ایک ہفتہ کی تاخیر تھی جو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شدید سردی میں احتجاج کر کے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ندیم افضل چن تقریباً چار سال بعد پیپلز پارٹی میں واپس آ رہے ہیں۔

lahore

PPP

Nadeem Afzal Chan

Jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div