Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عمران خان کے پاس موقع ہے، عوام کی جان چھوڑ دیں اور مستعفی ہوجائیں، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران...
شائع 21 دسمبر 2021 02:15pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس موقع ہے، عوام کی جان چھوڑ دیں اور مستعفی ہوجائیں،عمران خان پر اس سے بھی بہت برا وقت آنے والا ہے، تھوڑی بہت رہی سہی عزت کو بچا کر خدا حافظ کہیں، اعتراف کریں میں ناکام ہوگیا مجھ سے ملک اب نہیں چل رہا، تھوڑی سی بھی عزت والا شخص ہوتا تو خدا حافظ کہہ کر چلاجاتا۔

اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ نیب نے کیس میں آج التوا ءمانگا ہے،پہلےنیب روزانہ سماعت کی بات کرتا تھا،اب نیب کےپاس جواب نہیں تو التواءمانگاجارہاہے ،جھوٹ کی بنیادپربنائےگئےکیسزکانیب کےپاس جواب نہیں۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر مریم نواز نے کہا کہ اتنی بری کارکردگی پرالیکشن میں شکست توہونی تھی،ایم این اے اورایم پی اے بھی اپنی پارٹی کےساتھ نہیں،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کاٹکٹ لینےوالاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی امیدوارعوام میں جائیں توہیلمٹ ضرور پہنیں،یہ حکومت نوازشریف دورکی5.8گروتھ کوزمین پرلےآئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نےعوام کی زندگیاں عذاب کردی ہیں،لاہورکےضمنی انتخابات میں ٹیکنیکل بنیادپرراہ فراراختیارکیا،یہ شائستہ پرویز کا سامنا نہیں کرسکے،ہر گلی محلےسےعمران خان کخلا ف فیصلہ آیا،عزت دارہوتے توخداحافظ کہہ کرگھرچلے جاتے۔

مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے، عوام کی جان چھوڑ دیں اور مستعفی ہوجائیں ،عمران خان پر اس سے بھی بہت برا وقت آنے والا ہے، تھوڑی بہت رہی سہی عزت کو بچا کر خدا حافظ کہیں، اعتراف کریں میں ناکام ہوگیا مجھ سے ملک اب نہیں چل رہا۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ افغانستان کےمسئلے پراو آئی سی کانفرنس بلائی گئی،افغانستان کی بحالی میں پہلےہی دیرہوچکی ہے،پوری دنیا کو افغانوں کا ساتھ دینا چاہیئے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ شہبازشریف سےمیرا باپ بیٹی کارشتہ ہے،شہبازشریف پارٹی کےسینئر ترین رہنما ءہیں،پارٹی نے فیصلوں کا اختیار نوازشریف کودیاہواہے،وقت آنے پرپارٹی کی لیڈرشپ کافیصلہ نوازشریف کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کوالیکشن میں فتح پرمبارکباددیتی ہوں،جےیوآئی کی فتح دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،ن لیگ کاہزارہ میں اچھا ووٹ بینک ہے،ہمیں خیبرپختونخواپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،خیبرپختونخوا کوترقی کا حق ملنا چاہیئے،بی آرٹی چلتی کم اورجلتی زیادہ ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی کوکوئی سپورٹ نہیں کرسکتا،عمران خان کی کارکردگی کودنیاکی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی،خواہش ہے کہ جلدسےجلدنوازشریف وطن واپس آئں ۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک دورمیں مشرف مکےدکھایا کرتے تھے،مشرف کہتےتھےکہ نوازشریف ماضی بن گئےہیں،وقت آیا نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بنے،ڈکٹیٹرکاتمغہ مشرف کیلئےسب سےبڑی سزاہے،مشرف وطن واپس نہیں آسکتے،یہ بڑی سزا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کی طبعیت ناساز،ایون فیلڈ ریفرنس کیخلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی

دوسری جانب نیب کے پراسیکیوٹر کی طبعیت ناساز ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کیخلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں آج کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ نیب پراسیکیوٹر کو بخار ہے، ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے، اپیلوں پر سماعت آئندہ کی کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے عرفان قادر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی التواء کی درخواست آئی ہے ،نیب پراسیکیوٹر کے منہ کا ذائقہ چلا گیا ہے، سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہوچکی ہے۔

وکیل عرفان قادر نے مؤقف اپنایا کہ کورونا کے دنوں میں بھی ایسے حالات نہیں تھے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

pm imran khan

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div