Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ حکومت نے تعطیلات کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا

صوبائی حکومت نے تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ایک خط ارسال کیا ہے....
شائع 19 دسمبر 2021 11:14am

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 3 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات شروع کریں۔

صوبائی حکومت نے تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہیں موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں NCOC کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں سے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر نئے سرے سے نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں، صوبائی حکومت نے 20 دسمبر سے 01 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

جمعہ [دسمبر 17] کو این سی او سی نے اعلان کیا کہ دھند اور اسموگ سے متاثرہ ملک کے اضلاع کے علاوہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے شروع ہونے والی ہیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات کے ری شیڈولنگ کا جائزہ لیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ایس اے پی ایم ہیلتھ ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

چند روز قبل 14 دسمبر کو شفقت محمود نے ملک بھر میں 25 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن این سی او سی کا اجلاس یہ چاہتا تھا کہ تعطیلات کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک موخر کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم مکمل ہو سکے۔

NCOC

karachi

sindh govt

Schools

winter holidays

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div