Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور دوا پلا کر برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائمز سرکل لاہور...
شائع 13 اکتوبر 2021 08:32am

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے وڈیوز بنا لیتا تھا، اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

FIA

lahore

Blackmail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div