Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے 600 وظائف کا اعلان

سعودی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے 25 سعودی...
شائع 29 ستمبر 2021 09:27am

سعودی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے 25 سعودی یونیورسٹیوں تمام اخراجات کے حامل 600 وظائف کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ تعلیم کے حکام نے سعودی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ سعودی وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان اسکالر شپس میں تعلیم، رہائش، ریٹرن ائیر ٹکٹس، شادی شدہ طلبا کے لیے سامان خریدنے کا الاؤنس، طبی الاؤنس اور 850 سے 900 ریال کا ماہانہ خرچ بھی شامل ہے۔ یہ وظائف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں پروگراموں میں دئیے جارہے ہیں۔

پاکستان کی فیڈرل سیکریٹری برائے تعلیم فرح حامد خان نے سعودی اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی طلباء سے کہا ہے کہ اس پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اسکالر شپس میں 75 فیصد حصہ پاکستان میں مقیم نوجوانوں جبکہ باقی 25 فیصد سعودی میں موجود پاکستانی نوجوانوں کے لیے ہے۔ اس وظیفے کے لیے درخواستیں مرد وخواتین دونوں جمع کروا سکتے ہیں۔

Saudi Arabia

scholarships

Pakistani Students

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div