Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

صحافیوں پرحملے،بلاول بھٹو کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو...
اپ ڈیٹ 18 جون 2021 01:03pm

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے خدشات اور ان پرحملوں کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی کوخط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں صحافیوں پرحملے اورپروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنل بل کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ۔

اجلاس میں حامدمیر،ابصارعالم، منیزے جہانگیر،عاصمہ شیرازی اوراسد طورنےبھی شرکت کی۔

میڈیا سےگفتگومیں بلاول بھٹو زردری نے کہاکہ صحافیوں پرحملوں کےملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوئے ،اسپیشل سیکریٹری داخلہ اورڈی آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد نےبتایاکہ اسلام آباد میں صحافیوں پرحملے کے90سےزائد مقدمات زیرتفتیش ہیں تاہم تحقیقات سےمتعلق کسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صحافیوں پرحالیہ حملوں کےکیسزعدالت میں چلنےچاہئیں ،صحافیوں کے تحفظ سےمتعلق ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھیں گے۔

اجلاس میں صحافیوں کاتحفظ یقینی بنانےکیلئےذیلی کمیٹی قائم کی گئی،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے رکن کوذیلی کمیٹی کی صدارت کی پیشکش بھی کی۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

journalist

attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div