Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک بھر میں سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے رمضان...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2021 01:43pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے رمضان المبارک میں ملک بھرمیں سخت ایس او پیزکے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت (این سی او سی)کا اہم اجلاس ہوا،جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایاجائے،لاک ڈاؤن کےدوران ایمرجنسی کےعلاوہ غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی،وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں، وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے مزید سخت اقدامات بھی کرسکتی ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران کورونا کے تدارک کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی۔

ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرقسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طورپربندرہیں گے۔

بازار شام 6 بجے تک بند کردیئے جائیں

این سی او سی نےفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم، کے بازار ، مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔

نماز تراویح کی ادائیگی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں۔

دفاتر اور بینکوں کیلئے بھی ہدایات

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری بینکوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10سے4 بجےتک ہوں گے جبکہ جمعے کو بینک صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندیاں

ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائےگا، رمضان میں رش سے بچنے کیلئےاضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہےگی۔

پابندیوں پر نظر ثانی اجلاس کب ہوں گے

ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

NCOC

lockdown

SOPS

asad umar

اسلام آباد

Ramadan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div