اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پرقومی ائیرلائن (پی آئی اے)کے طیارے سے...
شائع 15 فروری 2021 11:31am

اسلام آباد ایئرپورٹ پرقومی ائیرلائن (پی آئی اے)کے طیارے سے ٹریکٹرٹکرا گیا ، طیارہ رن پر اڑان بھرنے کو تیار تھا ۔

ٹگ ماسٹرطیارے کو رن وے پرلے جارہا تھا کہ ٹگ ماسٹرکواچانک دل کی تکلیف کے باعث ٹریکٹر جہازسےٹکراگیا۔

ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث قومی ایئر لائن کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد

PIA Plane

Airport