ہر3ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3ماہ اہم ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 11:48am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر3ماہ بعدزرداری اینڈکمپنی کولگتاہےاگلے3ماہ اہم ہیں ،پھروقت گزرجاتاہےاورنیابیان آتاہےاگلے3ماہ بہت اہم ہیں ،زمانہ اوروقت آگےچلاگیاآپ بہت پیچھےرہ گئےہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری پرتنقید کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہر3 ماہ کے بعد زرداری ‏اینڈ کمپنی کولگتا ہےاگلے 3ماہ بہت اہم ہیں ،پھروقت گزرجاتا ہے اورنیا بیان آجاتا ہے ،اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 3سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں ، زمانہ ‏اور وقت آگے چلا گیا ہےاور آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں،گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔

ن لیگ پنجاب کے تمام مافیازاورقبضہ گروپس کی سرپرست اعلیٰ جماعت ہے،شہباز گل

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھوکھربرادران لاہورکے چند بڑے قبضہ مافیا سے تعلق رکھتے ہیں، مریم صفدر انہیں ن لیگ کا بڑا سرمایہ قراردیتی ہیں، کھوکھر برادران کا سرمایہ قبضے کی زمین توثابت ہوا ن لیگ قبضہ لیگ ہے ۔

شہباز گل نے مزید کہاکہ ن لیگ پنجاب کے تمام مافیازاورقبضہ گروپس کی سرپرست اعلیٰ جماعت ہے جو قبضہ مافیا کخلارف کارروائی کوسیاسی کارروائی سے تشبیہ دیتے ہیں،تمام سرکاری املاک پرناجائزقبضے اپنے انجام کوپہنچے گا۔