الیکشن کمیشن نے مزید 13 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 13 اراکین اسمبلی کی...
شائع 22 جنوری 2021 01:26pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 13 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 7، پنجاب اسمبلی کے 3 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے 2 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی۔