قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر

کراچی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے...
شائع 20 جنوری 2021 11:05pm

کراچی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آگئے، قومی اسکواڈ کل دوپہر ایک بجے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آگئے ہیں، اس سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔