ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ...
شائع 13 جنوری 2021 08:54pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی امن و سلامتی کےلئے خدمات کے اعترا ف میں ترکی کے وزیر خارجہ میولوٹ کیووسوگلو کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ترک وزیر خارجہ کو اعزاز سے نوازنے کےلئے تقریب آج ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز و دیگر نے شرکت کی۔

ریڈیو پاکستان

shibili faraz

Shah Mehmood Qureshi

President Arif Alvi

Bilateral relations

Turkish Foreign Minister

award