Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بڑی آفر ٹھکرادی

شائع 09 ستمبر 2018 12:20pm

hafeez

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے تاہم انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف رُخ کرلیا تھا۔

ڈومیسٹک سیزن کے پہلے ایک روزہ میچ میں حفیظ نے 80 گیندوں پر 82 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی تھی۔ جس کے بعد اب انھیں کیریبین پریمیئر لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کرس گیل کی ٹیم سینٹ کِٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

محمد حفیظ کو پیشکش تو موصول ہوئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ پیشکش کے جواب میں حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سینٹ کٹس ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سی پی ایل میں شرکت نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔

آل راؤنڈر نے کرس گیل کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل محمد حفیظ کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بھی شرکت کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی۔