پاکستانی کرنسی کی تاریخ
پاکستان میں کرنسی سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان نئے نوٹوں کے ڈیزائن وفاقی حکومت کی منظوری کے منتظر ہیں، جب کہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن جدید ترین سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نوٹوں کی چھپائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
توقع ہے کہ نئے نوٹ 2026 کے آخر تک ملک بھر میں گردش کرنے لگیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہی منتخب ڈیزائن حکومت کو بھجوا چکا ہے۔
پاکستانی کرنسی محض لین دین کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ قومی تاریخ، ثقافت اور ارتقا کی عکاس بھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد سے لے کر آج تک، پاکستان کی کرنسی نے کئی شکلیں بدلیں، کئی ادوار دیکھے اور ہر دور کے سکّے اور نوٹ اپنے اندر ایک کہانی سموئے ہوئے ہیں۔
قیامِ پاکستان کے فوراً بعد 1948 میں پاکستان نے اپنی قومی کرنسی متعارف کروائی، جو ایک آزاد ریاست کی معاشی خودمختاری کی پہلی علامت تھی۔ اس سال جاری ہونے والے ابتدائی نوٹ اور سکّے سادہ مگر باوقار ڈیزائن پر مشتمل تھے، جن پر قومی شناخت کو نمایاں کیا گیا۔ یہ کرنسی نہ صرف روزمرہ لین دین کا ذریعہ بنی بلکہ ایک نئے ملک کے اعتماد، استحکام اور مستقبل کی امیدوں کی نمائندگی بھی کرتی تھی۔
آئیے، تصاویر کے ذریعے اپ کو پاکستان کی کرنسی کی دلچسپ تاریخ کا احوال بتاتے ہیں۔
سال 1948 میں جاری ہونے والے سکّے اور نوٹ
1949 سے 1951 کے دوران پاکستان میں مختلف مالیت کے نئے سکے اور نوٹ جاری کیے گئے تاکہ بڑھتی ہوئی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس دور کی کرنسی میں ڈیزائن کے ساتھ ساتھ عملی استعمال پر توجہ دی گئی۔
سال 1949 سے 1951 کے درمیان جاری ہونے والے سکّے اور نوٹ
سال 1953 میں جاری ہونے والے سکّے اور نوٹ
سال 1957 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1961 سے 1963 میں جاری ہونے والے سکّے
سال 1964 اور 1965 میں جاری ہونے والے سکے اور نوٹ
سال 1966 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1969 میں جاری ہونے والے سکّے
سال 1970 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1972 میں جاری ہونے والے نوٹ
سال 1974 میں جاری ہونے والے سکّے اور نوٹ
سال 1975 میں جاری ہونے والے سکّے اور نوٹ
سال 1976 میں جاری ہونے والے نوٹ
سال 1977 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1979 میں جاری ہونے والا سکّہ
سال 1981 میں جاری ہونے والے سکے اور نوٹ
سال 1985 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1986 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1987 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1997 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 1998 سے 2007 تک جاری ہونے والے سکّے
سال 2006 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 2007 میں جاری ہونے والا نوٹ
سال 2015 اور2016 کے درمیان جاری ہونے والے سکے
پاکستانی کرنسی کا ہر سکہ اور ہر نوٹ اپنے وقت کی ایک داستان ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس نئے نوٹ جاری ہوں گے۔ تاہم نئے نوٹ کس ڈیزائن کے ہوں گے اس بارے میں اسٹیٹ بینک نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔