سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، کیونکہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اچانک بیماری کا شکار ہوگئے۔ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان میں جاری تیاریوں میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسالنکا اور فرنینڈو آج ہی کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
گردن پر شدید چوٹ، بھارتی کرکٹر شبھمن گل آئی سی یو منتقل
کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کو سونپ دی گئی ہے، جو کل سے شروع ہونے والی اہم ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو اپنے کپتان اور اہم فاسٹ بولر کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر واضح اثر پڑ سکتا ہے۔ سری لنکن شائقین کو اُمید ہے کہ نئی قیادت میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی اور مقابلے کو دلچسپ بنائے گی۔