حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق
حیدرآباد لغاری گوٹھ دریا کنارے پر واقع پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زوردار دھماکےکے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہر کھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، دھماکے اور آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ گرگیا ہے۔
Read Comments