سوڈان میں خانہ جنگی
سوڈان میں اپریل 2023 سے خانہ جنگی جاری ہے۔ جس کے دوران اب تک تقریباً 40 ہزار افراد ہلاک اور 86 لاکھ سے زیادہ بےگھر ہو چکے ہیں۔ فوج کے دو دھڑے اقتدار کے لیے ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہےہیں۔ سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں فوج اور نیم فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام، اجتماعی پھانسیاں اور شہروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خانہ جنگی کے دوران اپنی جانیں بچا کر لاکھوں متاثرین نے پڑوسی ملک ایتھوپیا، جنوبی سوڈان اور مصر میں پناہ لے رکھی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس بحران کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے، جہاں خواتین، بچے اور نچلے طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
Read Comments