تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ، میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے، تاہم ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔
واقعہ تربت پریس کلب روڈ پر پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا۔
حملے کے فوراً بعد پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ اس حملے میں بالکل محفوظ رہے اور لیویز اہلکاروں کی حالت تشویش ناک نہیں بتائی گئی۔