Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2025 08:17pm

عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

اتوار کو اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جب کہ عدالت نے کیس لارجر بینچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ناصرف بہترین سہولیات مہیا ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مہیا ہیں مجھے بھی دی جائیں، عدالت فریقین کو احکامات دے، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی تمام سہولیات مجھے بھی دی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے، یہ کیس بھی لارجر بینچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کر دیں۔

Read Comments