عارف والا میں باراتیوں کی کشتی سیلابی ریلے میں پھنس گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے انہیں بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ کشتی میں سوار 12 باراتیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں سیلاب میں پھنس گئی تھی۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر دولہا اور باراتیوں کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا۔
ذرائع نے بتایا کہ باراتی اپنی ذاتی کشتی میں سوار ہوکر بارات نواحی گاؤں لے جارہے تھے۔
ریسکیو کیے جانے پر تمام باراتیوں نے ڈھول بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔