پاکستان کی معروف بیوریج کمپنی کولا نیکسٹ نے ماحول دوست پیکیجنگ کے میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے جدید ”پی ای ٹی“ بوتل متعارف کرا دی ہے، جو پلاسٹک کے استعمال میں واضح کمی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک انقلابی قدم قرار دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق، نئی بوتل میں روایتی بوتلوں کے مقابلے میں 8 سے 10 فیصد کم پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے، جب کہ مستقبل قریب میں یہ کمی 30 فیصد تک لائی جا سکتی ہے۔
کولا نیکسٹ کی جانب سے متعارف کردہ اس جدید بوتل میں ”26/22 کیپ“ استعمال کی گئی ہے جو پچھلے 1881 ورژن کی جگہ لے رہی ہے۔ یہ نیا کیپ نہ صرف مشروب کو زیادہ دیر تک تازہ رکھتا ہے بلکہ اس کی ساخت میں پلاسٹک کی مقدار بھی کم ہے۔ کمپنی نے اس تبدیلی کو اپنی ماحولیاتی پالیسی کے تحت ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو درپیش آلودگی، اسموگ، اور سمندری فضلے جیسے خطرات کا حل پیش کرنا ہے۔
ترجمان کولا نیکسٹ کا کہنا ہے کہ نئی پیکیجنگ کا ڈیزائن نہ صرف ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ہے بلکہ ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج کے دوران مضبوطی اور حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے۔ کمپنی کے پلانٹس شمسی توانائی سے چلتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جس سے توانائی کی بچت اور پیداواری استعداد میں بھی بہتری آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق: ”ہم نہ صرف پاکستان کی بیوریج انڈسٹری میں جدت اور پائیداری کے اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ صارفین کو یہ شعور بھی دے رہے ہیں کہ ان کا انتخاب ماحول پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ کولا نیکسٹ کا ہر قدم پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے۔“
کولا نیکسٹ کی اس کامیابی کو مقامی صنعت میں ماحول دوست رجحانات کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت عالمی بیوریج انڈسٹری کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک بھی پائیداری کے میدان میں قیادت کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کولا نیکسٹ نہ صرف معیاری مشروبات کی فراہمی میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب ماحول دوست ٹیکنالوجی میں بھی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ صارفین کے لیے یہ نہ صرف ایک بہتر انتخاب ہے بلکہ ایک ذمہ دارانہ فیصلہ بھی کہ وہ ایک ایسے برانڈ کو ترجیح دیں جو ماحولیاتی بہتری کے لیے سرگرم ہے۔