Aaj Logo

شائع 24 جولائ 2025 05:46pm

لاہور میں عدالتی حکم پر گھر خالی کروانے پر کرایہ دار مشتعل، مالک مکان پر فائرنگ کر دی

لاہور میں عدالتی احکامات پر گھر خالی کروانے پر کرایہ دار آپے سے باہر ہو گیا۔ عدالتی بیلف کے جاتے ہی مالک مکان پر فائرنگ کر دی۔ گھر کے دروازے پر کھڑا ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لاہور میں کرایہ دار نے عدالتی احکامات پر گھر خالی کروانے کا غصہ مالک مکان پر سرعام فائرنگ کر کے نکالا۔ عدالتی بیلف کے جاتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر کے مالک مکان کو زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ شفیق آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مالک مکان نے عدالتی احکامات پر اپنے کرایہ دار سے مکان خالی کروایا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے گھر کے دروازے پر کھڑا سلامت زخمی ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں ملزمان کو سرعام اسلحہ لہراتے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شفیق آباد پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Comments