Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2025 10:45am

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: حکومت و اپوزیشن میں ‏6/5 کا فارمولہ طے پاگیا

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بلا مقابلہ انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں ‏6/5 فارمولے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور کافی حد تک اتفاق رائے قائم ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر شدید اختلافات، ناراض کارکنوں کا پشاور میں احتجاج

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ فارمولے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن جماعتوں کو 5 سینیٹ نشستیں دی جائیں گی۔ اگرچہ اصولی طور پر معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اب بھی چند معاملات زیر مشاورت ہیں، خاص طور پر صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کو حل کرنا باقی ہے۔

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی اور اپوزیشن میں بلامقابلہ کامیابی کیلئے بیک ڈور رابطے، اپوزیشن نے 5 نشستیں مانگ لیں

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو دستبردار کرانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سونپی گئی ہے، اور اس حساس نکتے پر مشاورت کا عمل آج دوبارہ ہوگا۔

Read Comments