Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2025 10:18am

کشمور: گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی اور کنٹرول روم کے مطابق پانی کی آمد 3 لاکھ 55 ہزار 283 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 558 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ ایریگیشن کے ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں، خاص طور پر دریائی کنارے آباد افراد کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Read Comments