Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2025 09:59pm

لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید 3 افراد سپرد خاک

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید 3 افراد کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہدا میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ بے گناہ اور نہتے افراد کی شہادت پر ہر شخص دکھی اور غمزدہ ہے ۔

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشت گردوں کے ظالمانہ حملے میں شہید ہونے والے 8 افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ شہدا میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جن کی تدفین آبائی قبرستانوں میں کی گئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے شہدا کی آخری رسومات میں ان کے رشتہ دار، دوست اور اہل علاقہ شریک ہوئے، جہاں ان کی شہادت پر غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

لورالائی میں بڑی دہشتگردی 9 مغوی مسافر قتل

بلوچ لیوی لائن ڈیرہ غازی خان سے سکیورٹی قافلوں کے ذریعے میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی گئیں۔

گجرات کے 23 سالہ بلاول بھی ان شہدا میں شامل تھا، جو دبئی سے وطن واپس آیا تھا اور دوستوں کی دعوت پر کوئٹہ گیا تھا۔ بلاول کی المناک موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

لورالائی حملہ، آئی جی کمپلیکس کوکلیئر کرالیا: آئی ایس پی آر

اُدھر دنیاپور میں دو سگے بھائی عمثان اور جابر کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، جہاں دعائیہ تقریب کے دوران فضا سوگوار تھی۔ اسی طرح مظفرگڑھ میں آصف کی تدفین بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ان کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی اور بلوچستان میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Read Comments