کراچی ٹریفک پولیس نے نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے پیشِ نظر ٹریفک کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا ہے۔ پلان میں جلوس کے روایتی راستوں اور متبادل روٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے ٹاور تک بند رکھا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کی تفصیل
ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کے راستےاپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔
لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے دائیں لسبیلہ چوک اور بائیں جانبمارٹن روڈ (سینٹرل جیل) کی طرف جا سکتے ہیں۔
حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سےکشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل کے ذریعے شاہراہِ قائدین تک رسائی حاصلکر سکتے ہیں۔
شاہراہ فیصل سے نمائش جانے والے افراد نورانی کباب کے مقام سے سوسائٹیلائٹ سگنل اور پھر دائیں جانب کشمیر روڈ سے آگے جا سکتے ہیں۔
سینٹرل جیل (جمشید روڈ) سے گرومندر اور ایم اے جناح روڈ کی طرف جانےوالے افراد بہاردر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا اسپتال سےدائیں طرف گل پلازہ اور بائیں طرف کوسٹ گارڈ، ہولی فیملی اسپتال کےذریعے متبادل راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعین راستوں کا استعمال کریں تاکہ جلوسوں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔