مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے میں تیز رفتار بس اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور سمیت 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔