Aaj Logo

شائع 30 جون 2025 08:47am

منڈی بہاؤالدین: زہریلی چیز کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق، 13 کی حالت غیر

منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاؤڈر مشروب خرید کر پیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتمم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا بھی کھایا تھا، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Read Comments