Aaj Logo

شائع 25 جون 2025 03:19pm

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود ان کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا وہ خود پارٹی سے اور اپنے گھر سے مائنس ہو گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اور علی امین نے خود بھی آج اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا برملا اظہار کیا ہے۔

ایک دن کیلئے نتھیا گلی گیا، سوشہ چھوڑ دیا گیا کہ کسی سے ملاقات کی ہے، علی امین گنڈاپور

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروا کر وقتی ریلیف حاصل کیا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا طے تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔

Read Comments