Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2025 08:05pm

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خاتون اور دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے بارش،آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے چھ افراد جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارش اورآندھی کے باعث مجموعی طور پر 7 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 5 مکانات جزوی جبکہ 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

حادثات مانسہرہ، بونیر، دیر لوئر، اپر، مالاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں آج صبح بارش سے گرمی کی چھٹی ہوگئی جبکہ کراچی میں مطلع ابرآلود رہا، 27 جون سے شہرقائد میں بارش متوقع ہے۔

Read Comments