Aaj Logo

شائع 21 جون 2025 07:49pm

کوئٹہ کے قریب جنگل پیر علیزئی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کرتے تھے۔

Read Comments