Aaj Logo

شائع 20 جون 2025 10:51pm

کامونکی میں باپ کا 3 کمسن بیٹیوں پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق

کامونکی میں نشے میں دھت باپ نے مبینہ طور وحشیانہ تشدد سے سات سالہ بیٹی زینب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطاق پنجاب کے شہر کامونکی میں نشے میں دھت باپ نے مبینہ طور وحشیانہ تشدد سے سات سالہ بیٹی زینب کو موت کے گھاٹ اتار دیا.

دو بچیاں بارہ سالہ ماہم اورتین سالہ جنت شدید زخمی ہو گئیں، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق باپ کمرے میں نشہ کر رہا تھا کہ بچیاں چلی گئیں، ملزم امجد آئس کے نشے کا عادی ہے۔ واقعے کے وقت بچیوں کی ماں گھرسے باہر تھی۔

اہل علاقہ نے سفاک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Read Comments