Aaj Logo

شائع 20 جون 2025 04:05pm

ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کا 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سماجی ترقی کے لیے جاری دس سالہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں معیاری کام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی بھرپور تعریف کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا روزانہ ڈیش بورڈ پر جائزہ لیتی ہیں۔ فنڈز کے شفاف استعمال اور مختلف منصوبوں میں اوورلیپنگ سے بچنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی اور سماجی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سماجی بہتری کے لیے ورلڈ بینک کا تعاون قابل تحسین ہے،ورلڈ بنک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Read Comments