Aaj Logo

شائع 19 جون 2025 06:47pm

شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال، سیاحوں کو شمالی علاقوں کے سفر کی اجازت

شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال ہوگئی، سیاحوں کو ناران، کاغان اور شمالی علاقوں کے سفر کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال کردی گئی، جس کے بعد سیاحوں کو ناران، کاغان اور شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی۔

وادی کاغان میں پل کی تنصیب کے باعث ہزاروں سیاح گاڑیوں میں محصور

این ایچ اے حکام کے مطابق مہانڈری کے مقام پر پل کی تنصیب کے باعث سڑک بند تھی، جس سے ہزاروں سیاح گاڑیوں میں محصور تھے، اب پل کو ڈبل کردیا ہے، جس سے سیاحوں کو سہولیات میسر آئیں گی، سیاح ناران، کاغان اور شمالی علاقہ جات کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

Read Comments