Aaj Logo

شائع 19 جون 2025 10:24am

کوہاٹ میں جنازے پر فائرنگ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،15 سے زائد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے جنازے کو گھر لے جاتے ہوئے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جب متاثرہ خاندان میت لے کر جا رہا تھا تو راستے میں مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔

پشاور: دوستی دشمنی میں بدل گئی، دیر کالونی کے نوجوان کامران کا اندوہناک قتل

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments