Aaj Logo

شائع 17 جون 2025 06:56pm

چنیوٹ میں چور محنت کش کی گدھاگاڑی لے اڑے

چنیوٹ میں چوروں نے غریب مزدور کو اس کی گدھاگاڑی سے محروم کردیا۔ سامان دکھانے کے بہانے گدھا گاڑی لے اڑے۔

چنیوٹ میں تھانہ سٹی کےعلاقہ چوک قصاباں میں چور غریب مزدور سے اس کی گدھاگاڑی چوری کرکے لے گئے۔ ملزمان سامان دکھانے کے بہانے گدھاگاڑی لے اڑے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کی روزی کا واحد ذریعہ گدھاگاڑی تھی جو چوری کرلی گئی ہے۔

سٹی پولیس کو درخواست بھی دی لیکن تاحال نہ کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مقدمہ تک درج نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے ڈی پی او چنیوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments